سینیٹ کا اجلاس کل طلب، توشہ خانہ بل بھی ایجنڈے میں شامل

سینیٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس کل صبح 11 طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے کل کے اجلاس کا 25 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس میں 7 نجی بل بھی شامل ہیں۔ اینٹی ریپ بل، توشہ خانہ بل اور کریمنل لاء ترمیمی بل سمیت دیگر بل شامل ہیں جبکہ ایجنڈے میں سینیٹر ممتاز زہری کی سی پیک کے زراعت پر اثرات کی تحریک التوا بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی کے اردو زبان کے سرکاری دفاتر میں استعمال سے متعلق عملدرآمد کی تحریک التواء ایجنڈے میں شامل ہے اقلیتوں کے پانچ فیصد کوٹے پر عملدرآمد کرنے، ربا کے خاتمے کیلئے اقدامات کی قرارداد ایجنڈے کا حصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے