سینیٹ نے سرمایہ کاری بورڈ ترمیمی بل منظور کرلیا

سینیٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ نے سرمایہ کاری بورڈ ترمیمی بل منظور کرلیا، جس کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا، جس میں سرمایہ کاری بورڈ ترمیمی بل منظور کرلیا گیا، جس کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کی جائے گی اور جس کا سربراہ وزیراعظم ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ترمیمی بل کے مطابق یہ کونسل سرمایہ کاری اور نجکاری میں سہولت فراہم کرے گی، اور ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دے گی، اور وفاقی اور صوبائی حکومتیں دیگر شعبوں، صنعت اور دیگر منصوبوں کو شامل کریں گی۔

ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ کونسل جی سی سی اور دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کیلئے سنگل ونڈو کے طور پر کام کرے گی، کمرشل مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ داروں کے ساتھ لین دین اور معاہدے کرے گی۔

بل کے مطابق ایس آئی ایف سی حکومتوں اور کارپوریٹ اداروں کے ساتھ کمرشل معاہدے کرے گی، جبکہ وفاقی حکومت کونسل کی سفارش پر ریگولیٹری ضروریات پر رعایت اور استثنی دے سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے