سینیٹ

سینیٹ میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد میں فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی، کہا گیا کہ اسرائیل ایک بین الاقوامی مجرم اور دہشتگردریاست کا روپ دھار رہا ہے، ایوان نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور بمباری روکنے کا مطالبہ کیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت اور ایوان صیہونی حملے میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پرگہرے دکھ کا اظہارکرتا ہے۔ بلا اشتعال بمباری اور فلسطین میں ہزاروں دیگر 250 معصوم شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہیں اسرائیل بلاوجہ مسلمان ملکوں پر حملہ آور ہے۔

قرارداد میں زور دیا گیا کہ اسلامی ممالک متحد ہوکر اسرائیل کو دہشت گرد کارروائیوں سے روکے، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کو یقینی بنائیں اور بھوک کے شکار زخمی شہریوں کو ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم کریں۔ مسلم ممالک متحد ہوں اور اسرائیل کو روکیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے