اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ایم ڈی سی کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ پی ایم ڈی سی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں جھوٹ بولا، پی ایم ڈی سی اپنے سرکلرز پر عملدرآمد کیوں نہیں کراتی؟ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، اس کو سنجیدگی سے لینے جا رہا ہوں۔ پی ایم ڈی سی نے قائمہ کمیٹی برائے صحت میں غلط معلومات دیں، پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے بچوں سے بھاری فیسیں لی جا رہی ہیں۔ بچوں سے زیادتی نہیں ہونے دوں گا، عدالت بھی جانا پڑا تو جاوں گا۔
ذرائع کے مطابق پرائیویٹ میدیکل کالجز کیلئے ایم بی بی ایس کی سالانہ فیس 12 لاکھ تجویز کی ہے، یہ تجاویز نائب وزیراعطم اسحاق ڈار کو بھیجی ہوئی ہیں۔
پی ایم ڈی سی نے 8 جنوری کو نئے اور پچھلے سال کے طلبا سے فیس وصولی روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ دستاویز کے مطابق پرائیویٹ میڈیکل کالج طلبا سے 30 لاکھ روپے سے زائد فیس وصول کر رہے ہیں۔