لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے شہباز شریف کا بطور صدر استعفی منظور کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کے استعفے کے بعد دو نشتیس خالی ہوئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے۔ صدر مسلم لیگ (ن) کیلئے کاغذات نامزدگی کل دوپہر 12 بجے تک سے جمع کرانے ہوں گے، ایک بجے تک اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگا۔
رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ کل ڈھائی بجے تک کاغزات نامزدگی واپس لیے جاسکتے ہیں، پارٹی صدارت کے لیے 3 بجے حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور پارٹی رولز اور آئین کے مطابق الیکشن کروائے جائیں گے، شام 4 بجے الیکشن کا مرحلہ تکمیل کو پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک سے زائد امیدوار ہوئے تو اسی مقصد کے لیے ورکنگ کونسل کا اجلاس بلایا گیا۔ شاہد خاقان عباسی کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں، شاہد خاقان کی اہلیت کا فیصلہ اسکروٹنی میں ہوگا۔