سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد انتقال کرگئے

حافظ حسین احمد

کوئٹہ (پاک صحافت) سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد انتقال کرگئے، وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے کافی علیل تھے۔

تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع کے مطابق سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد گردوں کے مرض میں مبتلا تھے، حافظ حسین احمد کا تعلق جمعیت علمائے اسلام ف سے تھا۔

ذرائع کے مطابق حافظ حسین احمد 1951 میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے تھے، حافظ حسین احمد 2002 تا 2007 اور 1988 تا 1990 تک قومی اسمبلی کے ممبر رہ چکے ہیں۔

سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد مارچ 1991 سے مارچ 1994 تک سینیٹ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

مرحوم کی نماز جنازہ کے وقت اور مقام سے متعلق بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے