سیلاب کے بعد معاشی حل بہت مشکل ہوگیا ہے۔ مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل

کراچی (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب کے بعد معاشی حل بہت مشکل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی سدرن اور نادرن میں گیس کا ضیاع بڑھ کر 20 فیصد ہو گیا ہے، روس سے ایل این جی کی خریداری اور ادائیگی کی بھی بات ہوئی ہے۔ 70 لاکھ کی گاڑی ہوگئی ہے تو بھائی نہ لو، ہر حکومت بجلی کے شعبے اور نقصانات کا معاملہ اگلے سال حل کرنے کا سوچتی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عالمی سطح پر بہت کم دوست ہیں، پاکستان اصلاحات نہیں کرتا اس لیے پیچھے ہے، معاشی ماڈل امپورٹ متبادل پر مبنی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات آرہی تھیں کہ بینک بہت مہنگا ڈالر بیچ رہے ہیں، جس پر اسٹیٹ بینک سے کہا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کی جائیں، بینکوں کی فرانزک آڈٹنگ کی ہے اور انہیں بہت بڑا جرمانہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے