کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے سندھ حکومت اربوں روپے خرچ کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 20 لاکھ سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں،4 لاکھ 74 ہزار سے زائد خیمے سیلاب متاثرین کو فراہم کیے، 17 لاکھ خاندانوں کو سندھ حکومت نے راشن فراہم کیا ہے۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ سندھ کے 80 فیصد علاقوں میں پانی تھا، جس کو نکالا گیا، سیلاب متاثرہ 90 فیصد علاقوں سے پانی نکال لیا گیا ہے، سندھ کے کچھ علاقوں میں اب بھی پانی کھڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپس میں سیلاب متاثرین کو ڈھائی سے 3 ماہ غذائی اشیاء فراہم کیں، سیلاب کے باعث بڑی آفت کا سامنا تھا، ہم ہر ضلع میں گئے۔
Short Link
Copied