کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سیلاب سے متاثر ہر شخص کا ڈیٹا حکومت کے پاس ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کررہے ہیں، جو دنیا کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گھروں کی تعمیر ایسی بنارہے ہیں کہ آفات سے نمٹ سکیں، سیلاب متاثرین کے 8 لاکھ کے قریب بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں، بہت جلد اُن کو ریلیف دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے پالیسیاں ترتیب دے رہے ہیں، بہت جلد عوام کو خوشخبریاں دی جائیں گی۔