کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر سیلاب متاثرین کے خلاف مہم اور سازش شرمناک عمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر محنت سندھ سعید غنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی دشمنی حکومت سے ہے یا ملک اور سیلاب متاثرین سے؟۔ اس وقت بھی عمران خان شر اور فتنے کو اپنی سیاست سمجھ رہے ہیں۔ جو کہ قابل مذمت اقدام ہے۔
صوبائی وزیر سندھ سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا پر سیلاب متاثرین کی امداد کے خلاف مہم شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اس گھناؤنی مہم جوئی کا پتہ لگائے اور اس میں شریک تمام افراد کو کیفرکردار تک پہنچائے۔