سیشن کورٹ سے لیگی رہنما جاوید لطیف کے حق میں فیصلہ آگیا

سیشن کورٹ

لاہور (پاک صحافت) سیشن کورٹ لاہور سے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کے حق میں فیصلہ آگیا ہے۔ عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو انہیں حراست میں لینے سے منع کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے سیشن کورٹ لاہور میں عبوری ضمانت کی درخواست دی تھی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلم پنجوتھا نے درخواست پر سماعت کرنے کے بعد ان کی عبوری ضمانت منظور کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں حراست میں نہ لینے کا حکم بھی سنایا ہے۔ عدالت نے پچاس پچاس ہزار مچلکوں کے عوض جاوید لطیف کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

یاد رہے کہ لاہور کے ایک شہری نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی کے خلاف متنازعہ تقریر پر مقدمہ درج کروایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے