اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے سعودی عرب کو ملوث کرنا افسوسناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بشری بی بی کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ باہمی احترام پر مبنی ہے، سعودی عرب کو ملوث کرنا مایوس ذہنیت کی نشانی ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، سیاسی قومتیں اپنے مقاصد کیلئے خارجہ پالیسی کا استعمال کرنے سے باز رہیں، سعودی عرب کو سیاسی مقاصد کیلئے نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔
Short Link
Copied