سیاسی لیڈر مال بنانے کیلئے سیاست کر رہے ہیں، پرویز خٹک

پرویز خٹک

(پاک صحافت) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سیاسی لیڈر مال بنانے کے لیے سیاست کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی جانب سے براول اڈا میں جلسہ منعقد کیا گیا۔ سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک سمیت سابق وزیرِ اعلیٰ محمود خان اور دیگر رہنما بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ جلسے کے دوران سابق صوبائی وزیر شفیع اللہ خان اور سابق ناظم ابراہیم خان نے پی ٹی آئی پی میں شمولیت اعلان کیا۔

واضح رہے کہ بعد ازاں پی ٹی آئی پی سربراہ پرویز خٹک کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاسیدان پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں، ملک ڈوب رہا ہے مگر چند خاندان کے اثاثوں میں اضافہ ہو رہا ہے، غلط پالیسوں سے ملک معاشی عدم استحکام کا شکار ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے 16 ماہ میں صوبے کا دیوالیہ ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ووٹ دیں یا نہ دیں مگر سوچیں ملک کی تباہی کے ذمے دار کون ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے