سیاسی عدم استحکام نے معاشی ترقی کو مسلسل متاثر کیا، سینیٹر عرفان صدیقی

عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام نے معاشی ترقی کو مسلسل متاثر کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ معاشی و قومی حالات کی گاڑی غیر معمولی محنت اور تجربہ کار ٹیم ہی ٹھیک کر سکتی ہے، عام انتخابات کے بعد ایک متعین مدت کے اندر انتخابات کروانے کی تجویز منشور میں شامل کرنا زیرِ غور ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی سے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے وفد کی آمد اور منشور کی تیاری کے لیے تجاویز پر شکریہ ادا کیا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ فیصل آباد معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے اور فیصل آباد چیمبر پاکستان کا بڑا چیمبر ہے، سیاسی عدم استحکام نے معاشی ترقی کو مسلسل متاثر کیا ہے، معاشی و قومی ترقی کے سفر میں پیچھے رہنے کے ذمے دار ہم خود ہیں۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ’میڈ اِن پاکستان‘ کا فروغ مسلم لیگ ن کی ترجیح ہے، نواز شریف نے دہشت گردی اور توانائی بحران ختم کیے، ترقی کی شرح 6.1 اور مہنگائی کی شرح 3.8 فیصد پر لائے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت اور پالیسیاں جاری رہتیں تو ملک آج بدحالی کی اس انتہا کو نہ پہنچتا، منشور میں پاکستان کی معاشی بحالی اور خود انحصاری کے لیے قابلِ عمل تجاویز دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے