سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے اتحادی حکومت کو مضبوط بنانا ہے، گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے اتحادی حکومت کو مضبوط بنانا ہے۔

لاہور میں گورنر پنجاب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمدخان نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئینی استحکام بالخصوص پنجاب کی ترقی کے لیے مل کر چلنے کےعزم کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں ترقی اور استحکام سب سے مقدم ہے، ملک میں معاشی بہتری روشن مستقبل کی نوید ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت، آئین و قانون کی بالادستی سے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹاجاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 144

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (پاک صحافت) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے