سیاسی انتقام میں یقین نہیں رکھتے، اس سے ملک کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ وزیراعظم

شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم سیاسی انتقام پر کوئی یقین نہیں رکھتے، اس سے ملک کو اب تک بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، ہمارا ہدف ملکی تعمیر و ترقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائیٹی (اے پی این ایس) کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے اخباری صنعت کو مشکلات اور بحران سے نکالنے کے لئے بڑے پیکج کا اعلان کیا۔ انہوں نے 30 جون تک سابق حکومت کے تشہیری واجبات ادا کرنے کی ہدایت دی۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے تشہیری نرخ میں مناسب اضافہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں اخباری صنعت پر کوئی نیا ٹیکس یا ڈیوٹی نہیں لگائیں گے، اخباری صنعت کو بحران سے نکالنے کے لئے اضافی ریلیف بھی فراہم کریں گے۔ وزیراعظم نے اخباری صنعت کو مشکلات اور بحران سے نکالنے کے لئے بڑے پیکج کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے