مراد علی شاہ

سیاسی اختلافات کو بات چیت اور سیاسی طریقے سے حل کیا جائے، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ روز کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات  کو بات چیت اور سیاسی طریقے سے حل کیا جائے۔ دوسری جانب سے انہوں نے ایم کیو ایم رہنما امین الحق سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ اس واقعے کو لسانیت کا رنگ نہیں دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،  جس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نےوزیراعلیٰ ہاؤس کے روڈ پر ہونے والے واقعے پر گہرے  افسوس کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ دونوں جانب سے لسانیت کے حوالے سے بیانات کی  مذمت بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم رہنما سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ میں واقعے کی انکوائری کرواؤں گا، انکوائری میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے میں زخمی ہونے والے متحدہ کے ایم پی اے صداقت حسین کو بھی فون کرکے ان کی طبیعت معلوم کی  اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے