احسن اقبال

سیاست میں کسی غیرسیاسی ادارے کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیاست معاملات میں غیر سیاسی اداروں کی مداخلت نہیں ہونی چاہئے، اسی میں ریاست اور حکومت کی کامیابی اور بھلائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہ رہے ہیں تو انہیں ان کا کام کرنے دینا چاہئے۔ ریاست کو ائین کی بالادستی کے ذریعے مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ سیاست میں کسی غیر سیاسی ادارے کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو ہراساں کرنے کے لیے منتظم کمپین شروع کی ہے، عدلیہ اور سینیئر ججوں کے خلاف بھی مہم شروع کردیتے ہیں اور بیرون ملک بھی قومی اداروں کے خلاف مہم چلائی ہوئی ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ عدالتیں آزادانہ طور پر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو مکمل طور پر آزادی اظہار رائے کا حق ہے لیکن صحافیوں نے بھی فیصلہ کرنا ہے کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب اپنی مرضی سے کسی کی چھترول کرنا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز کی بارش کے بعد نکاسی آب کیلئے کیمروں اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بارش کے بعد نکاسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے