اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سیاست میں مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ سیاست میں تمام مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے۔ آئندہ عام انتخابات 2029ء میں ہوں گے۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان بزرگ اور قابل احترام سیاست دان ہیں، انہیں چاہیے کہ حکومت کے بہتر معاشی اقدامات کو سراہیں۔ حکومت کے معاشی اقدامات کے باعث اسٹاک ایکسچینج تاریخی بلندی پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارہ کم اور روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، یہ وقت بیان بازی کا نہیں ہے، سیاست پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے۔
Short Link
Copied