سکیورٹی کلیئرنس کے بعد بلوچستان میں ریل سروس بحال ہو جائیگی۔ بلال اظہر کیانی

bilal-azhar

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد بلوچستان میں ریل سروس بحال ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کے بعد بلوچستان میں ریلوے سروس پروٹوکول کے ساتھ فوری بحال کی جائے گی، مسافروں کی حفاظت اور بہبود یقینی بنانے کیلئے ٹریک اور بوگیوں کو پہنچنے والے نقصانات کے بعد مکمل بحال کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی خطرات کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، ان خطرات کو کم کر کے ہی ریلوے سروس دوبارہ شروع ہوگی۔

بلال اظہر کیانی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے اور اس کے خاتمے تک غیر متزلزل عزم کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے