راولپنڈی (پاک صحافت) سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج جہنم واصل کر دیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں کی، آپریشن علاقے میں خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
Short Link
Copied