سکھ یاتریوں کو پاکستان کے 3000 سے زائد ویزے جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے سکھ یاتریوں کو 3000 سے زائد ویزے جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق ہائی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ویزے 14 تا 23 نومبر بابا گرو نانک دیوجی کی سالگرہ تقریبات کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے سکھ یاتریوں کو مبارک باد دی ہے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے پاکستانی ناظم الامور سعد وڑائچ کا کہنا ہے کہ یاتریوں کے لیے کامیاب یاترا کی خواہش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے