سکھر (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سکھر حیدرآباد کے پرانے راستے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر میں سکھر حیدرآباد موٹر وے ایم 6 کے سنگ بنیاد کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ایچ اے سے مطالبہ ہے کہ 25 ہزار نوکریاں مقامی لوگوں کو دینا چاہیے۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ابھی بھی متاثرین سیلاب کو ٹینٹ دے رہے ہیں، کچھ اضلاع میں ابھی بھی پانی موجود ہے، وفاق سے مل کر ایک پروگرام بنایا ہے کہ متاثرین سیلاب کو گھر بنا کر دیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سکھر روہڑی برج بنانے کا وعدہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کیا تھا، اس پراجیکٹ کے لیے پیسے دیے جائیں تاکہ یہ پراجیکٹ پورا ہوسکے۔
Short Link
Copied