نوازشریف

سڑکوں پر بے مقصد احتجاج کے بجائے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہوگا۔ نوازشریف

مری (پاک صحافت) نوازشریف کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر بے مقصد احتجاج کے بجائے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے سینٹ کے ڈپٹی چئیرمین سینیٹر سیدال خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے تحفظ اور قانون کی سربلندی کے لئے سڑکوں پر بے مقصد احتجاج کے بجائے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہوگا کیونکہ یہی اس کا اصل فورم ہے۔

سینیٹر سیدال خان نے آج مری میں صدر مسلم لیگ (ن) سے ملاقات کی۔ اُنہیں مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

نوازشریف نے ڈپٹی چئیرمین سینٹ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ ایوان بالا میں وفاق کی مضبوطی، قومی یک جہتی اور جمہوریت کے فروغ کے لئے موثر کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر سینٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے