سپیکر قومی اسمبلی کا سپریم کورٹ کے ججز کو خط لکھنے کا اعلان

راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سپریم کورٹ کے ججز کو خط لکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران چیف جسٹس آٖف پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے دیگر ججز کو خط لکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو اراکین قومی اسمبلی کے تحفظات اور جذبات سے آگاہ کرنے کے لیے خط لکھا جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ یہ خط آج ہی لکھ دیا جائے۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان سے خط لکھنے کے معاملے پر رائے طلب کی، ایوان میں موجود اراکین نے ڈیسک بجا کر سپیکر کے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کے فیصلے کی تائید کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے