سپریم کورٹ کے جج مظاہر نقوی کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر

جسٹس مظاہر نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ کے جج مظاہر نقوی کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان بار کونسل کی جانب سے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ اس کے علاوہ گزشہ دنوں ملک کی بار کونسلز نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی آڈیو لیک کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جج مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے