عظمی بخاری

سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکانے والے لیکچر مت دیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکانے والے ہمیں لیکچر مت دیں۔ عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 126 دن کے دھرنے میں پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو بھی عدلیہ کی تکریم یاد آ گئی۔

انہوں نے کہا کہ علی مین گنڈاپور کو وفاق کی نہیں اپنی حکومت کی فکر کرنی چاہیے، آپ کے لیڈر اور ان کی اہلیہ قیمتی تحائف چوری کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہم نے ان کو نہیں کہا تھا گراف کی گھڑیاں اور ہیرے کے نیکلس چوری کریں، قیمتی گھڑیاں اور قیمتی نیکلس قوم کی ملکیت ہیں کسی کے باپ دادا کی ملکیت نہیں تھی۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ ججز کے پوسٹرز پر جوتے مارنے اور گھٹیا مہم چلانے والے اب عدلیہ کا احترام ہمیں سکھائیں گے، چیف جسٹس کے خلاف جھوٹے ریفرنس دائر کرنے والے آج عدلیہ کے مامے چاچے بن رہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرینا عیسیٰ کے خلاف کردار کشی مہم چلانے والے ہمیں ججز کی فیملیز کی عزت پر لیکچر نہ دیں، عمران خان اور بشریٰ بی بی اپنی چوریوں اور ڈکیتیوں کے جرم میں جیل میں ہیں، ڈائیلاگ اور بڑھکیں مت ماریں گھڑیوں اور نیکلس کی رسیدیں نکالیں۔

واضح رہے کہ مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا تھا کہ فارم 47 حکومت کے تابوت میں آخری کیل وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور ٹھوکیں گے۔ بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ عدالتی فیصلوں کے بعد جعلی فارم 47 حکومت حواس باختہ ہو چکی ہے، جعلی حکومت کے جعلی نمائندے عدلیہ کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

حالات آج بھی یقیناً خراب ہیں لیکن 6 ماہ میں بہتری آئی ہے۔ بلال اظہر کیانی

اسلام آباد (پاک صحافت) بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ حالات آج بھی یقیناً …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے