رانا ثناءاللہ

سپریم کورٹ کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے، انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے، انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ آج کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے، انصاف ہونا ہی نہیں چاہئے نظر بھی آنا چاہیے۔ عدالتی فیصلے عام فہم ہونے چاہئیں، آج بن مانگے انصاف دیا گیا، مبہم فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہوتے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا، منتخب ہونے کے بعد آزاد امیدوار کو 3 دن میں سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنا تھی، آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصلے میں پاکستان تحریک انصاف کو قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے