عرفان صدیقی

سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق ہوتا تو ترمیم کی ضرورت نہ پڑتی۔ سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق ہوتا تو ترمیم کی ضرورت نہ پڑتی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کی عدلیہ سے کوئی محاذ آرائی نہیں ہے، تاہم آٹھ ججوں کا فیصلہ آئین اور قانون سے متصادم ہے۔ اگر آئین کی کھلی توہین ہو رہی ہو تو پارلیمنٹ پر لازم ہے کہ وہ آئین کا تحفظ کرے۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے ہر رکن نے آئین کے تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے، ہم نے آئین کی عزت اور تکریم کی بحالی کےلیے یہ اقدام کیا ہے۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ آئین کی ماں ہونے کے ناتے آئین کا تحفظ پارلیمنٹ کا فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

پاکستان نے اپنے میزائل پروگراموں کے خلاف امریکی پابندیوں کو جانبدارانہ اور سیاسی قرار دیا

پاک صحافت پاکستان نے امریکہ کی جانب سے بعض چینی کمپنیوں اور شہریوں پر مبینہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے