سپریم کورٹ کا براہ راست اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری کرنے کا حکم اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز ہے، مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما  اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا براہ راست اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری کرنے کا حکم اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ  اور  ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ انہیں  لگتا ہے کہ اسٹیٹ بینک پنجاب الیکشن کے لیے فنڈز  جاری نہیں کرےگا، حکومت کے لیے 21 ارب روپے فراہم کرنا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ وزارت خزانہ اور آڈیٹر جنرل بھی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر پیسے نہیں نکلوا سکتے، اس حکم پر عمل نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے لیے 21 ارب روپے فراہم کرنا کوئی مسئلہ نہیں تھا، اس کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری بھی ضروری نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے