سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے ججز روسٹر جاری کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ نے ججز روسٹر جاری کردیا، معمول کے مقدمات کے لیے7 بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔ پہلا بینچ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے، بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔ دوسرا بینچ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹس عائشہ ملک، جسٹس عقیل احمد عباسی شامل ہیں۔

تیسرا بینچ جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللّٰہ پر مشتمل ہے۔ چوتھا بینچ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے، یہ بینچ جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہے۔ پانچواں بینچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا، اس میں جسٹس محمد علی مظہر، عرفان سعادت خان شامل ہیں۔ چھٹا بینچ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں بنایا گیا ہے، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان بھی اس بینچ کا حصہ ہیں۔

ساتواں بینچ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہے۔ سپریم کورٹ میں آج کے لیے 5 رکنی لارجر بینچ بھی تشکیل دیا گیا ہے، 63 اے پر نظرثانی درخواستوں کی سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے تمام 19ججز اس ہفتے پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو

جامشورو (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے