سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے متفقہ طور پر نظرِ ثانی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں دیا جائے گا۔

اس سے قبل آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرٹیکل 63 اے تشریح نظرِ ثانی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے سماعت کا بائیکاٹ کر دیا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔

بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس نعیم افغان، جسٹس امین الدین اور جسٹس مظہر عالم شامل تھے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نظرِ ثانی اپیل متفقہ طور پر منظور کی جاتی ہے، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے