سپریم کورٹ نے آئین دوبارہ لکھنے کے عمل کو غلط قرار دیا۔ حمزہ شہباز

حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے آئین دوبارہ لکھنے کے عمل کو غلط قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر سپریم کورٹ نے آئین کو دوبارہ لکھنے کے عمل کو غلط قرار دیا، گزشتہ فیصلے کو بنیاد بنا کر پنجاب میں حکومت کو گرایا گیا تھا۔

سابق وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ جمہوری عمل کا راستہ روکنے کے حربے کو سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ آئین کی تشریح کے بجائے اس میں تحریف کی گئی تھی، معزز عدالت کے متفقہ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے