جاوید لطیف

سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے دیتی ہے۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے دیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عدالتوں میں ہزاروں مقدمات زیر التوا ہیں، الگ آئینی عدالت بننے میں کوئی حرج نہیں۔ سیشن اور ہائی کورٹ کو بائی پاس کرکے سپریم کورٹ سیاسی فیصلے کرتی ہے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کو تاحیات نااہل کسی چھوٹی عدالت نے نہیں کیا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلوں سے پاکستان گرداب میں پھنسا، سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو لانچ کرنے سے پاکستان کی بربادی ہوئی، آج بھی بانی پی ٹی آئی کو سہولت کاری میسر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے