سپریم کورٹ میں قومی وصوبائی اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرانےکیلئے مزید 2 درخواستیں دائر

سپریم کورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ میں قومی وصوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کے لیے مزید 2 درخواستیں دائرکردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایک ساتھ الیکشن کرانے کی درخواستیں شہری محمد عارف اور  سردار کاشف خان نے دائر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل وزارت دفاع نے ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانےکی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی جو کہ سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک ساتھ الیکشن کرانے کی درخواستوں پر ایک ساتھ سماعت ہونےکا امکان ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ آج درخواست کی سماعت کرےگا، 3رکنی بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے