اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں کورونا کیسز کی کمی کے بعد آج سے ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو سو فیصد حاضری کے ساتھ کھول دئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز کم ہونے پر تمام تعلیمی اداروں کو ہفتے میں چھ دن مکمل حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ تمام جامعات میں ویکسینیشن سینٹرز قائم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
دوسری جانب تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاو کے احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی ہوگا۔ صوبائی اور ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز پر عملدرآمد یقنینی بنائیں گی۔ تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے اسپرے کیے گئے ہیں اور احتیاطی تدابیر کے بینرز بھی آویزاں ہیں۔ بیماری کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سماجی دوری اپنائی جائے گی۔ اسکول میں بچوں کو ہاتھ دھونے کی ترغیب دی جائے گی۔
Short Link
Copied