اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے وزیر اعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ سونامی خان کے گھبرانے کا وقت آن پہنچا ہے۔ پی ڈی ایم ترجمان کا کہنا ہے کہ اب انہیں گھبرانے کے ساتھ بھگانا بھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور عوامی مشکلات میں اضافے پر ردعمل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان قوم پر احسان کرکے استعفیٰ دے ہمیں نیاپاکستان نہیں چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کل ڈیرہ غازی خان میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا تھا کہ مظاہرے میں شرکت کے جنوبی پنجاب کی سرزمین ڈیرہ غازی خان میں پی ڈی ایم کے قائدین آرہے ہیں۔
Short Link
Copied