اسلام آباد (پاک صحافت) مرتضی سولنگی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم کی تحقیقات قانون کے مطابق ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے پی ٹی وی ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں ڈی جی ایف آئی اے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کے خلاف مہم کے خلاف جے آئی ٹی بنائی گئی، 100 کے قریب انکوائریز ہوچکی ہیں۔
مرتضی سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ ہم آئین اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، اب تک کی کارروائی قانون کے مطابق ہوئی، تنقید کو تہذیب کے دائرے میں رکھیں۔ بہتان تراشی اور تذلیل سے اجتناب کرنا چاہئے، جے آئی ٹی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے، کسی کو نوٹس دینا متعلقہ اداروں کا اختیار ہے، ایف آئی اے قانون کے مطابق کام کررہا ہے۔
Short Link
Copied