سوشل میڈیا پر شہریوں کی کردار کشی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر شہریوں کی کردار کشی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرکے انہیں کیفردار تک پہنچایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت اجلاس میں سوشل میڈیا پر شہریوں کی ہراسگی، غیر اخلاقی مواد، بلیک میلنگ اور کردار کشی سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا ہے اور ایسے جرائم کے ذریعے شہریوں کی ساکھ خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اور شہریوں کی کردارکشی کے ذریعے ساکھ خراب کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ایسے عوامل معاشرے میں انارکی کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کی عزت نفس محفوظ بنانے، ہراسگی اور بلیک میلنگ سے بچانے کے لیے ایف آئی اے، پی ٹی اے اور دیگر ادارے فعال اور بلاتفریق کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے