لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اداروں کو گالیاں دینے کے پیچھے فواد چوہدری کا ہاتھ ہے، مسلم لیگ ن اداروں کے خلاف مہم چلانے پر یقین نہیں رکھتی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اور حماد اظہر اداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، فواد چوہدری کے زمانے میں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ٹرینڈ چلائے جاتے تھے، فواد چوہدری کی زیر قیادت پی ٹی آئی کے ٹرینڈ کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کے بارے میں پہلے کبھی نہیں سنا، ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے کون سے اجلاس میں فیصلہ ہوا، کوئی ثبوت نہیں، دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 21 تاریخ کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا۔
Short Link
Copied