سود سے متعلق فیصلہ مولانا فضل الرحمان کی کوششوں سے ہوا۔ ترجمان

جے یو آئی

پشاور (پاک صحافت) ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ سود سے متعلق حکومتی فیصلہ مولانا فضل الرحمان کی کوششوں سے ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سودی نظام معیشت سے متعلق عدالتی فیصلے پر حکومتی اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ مولانا فضل الرحمان کی کوششوں سے ہوا ہے۔ حکومت کا اپیلوں کو سپریم کورٹ سے واپس لینے کا اعلان خوش آئند ہے۔

ترجمان جے یو آئی ف کا مزید کہنا ہے کہ سود سے پاک معیشت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔ جے یو آئی آئین کے اندر رہتے ہوئے مکمل اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کوشاں رہے گی، حکومت کے اہم فیصلے پر پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے