سوات واقعہ

سوات؛ سیاح کے قتل میں ملوث 21 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

سوات (پاک صحافت) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سوات کے علاقے مدین میں ایک سیاح کو زندہ جلانے کے کیس میں 21 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے مدین میں ایک اسپتال میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے شبے میں ہجوم نے ایک غیر ملکی سیاح کو تشدد کے بعد آگ لگا دی تھی، سوات پولیس موقع پر پہنچ کر واقعہ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم ہجوم نے پولیس اسٹیشن کو بھی آگ لگا دی تھی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعہ میں ملوث 23 افراد کو عدالت میں پیش کیا اور مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کے لیے درخواست کی جس پر عدالت نے پولیس کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے شر پسند افراد کی 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلی۔

عدالت نے دیگر 23 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جو اس واقعے میں ملوث تھے اور تاحال فرار ہیں۔ گزشتہ روز سوات میں پولیس نے مدین واقعے میں دو بھائیوں سمیت 27 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا ۔ پولیس نے سیاح کو قتل کرنے اور تھانے کو آگ لگانے کے الزام میں 27 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 21 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے