اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ سوئیڈن واقعہ سے مسلم امہ کی دل آزاری ہوئی، ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا حائے۔
تفصیلات کے مطابق حکمر ان اتحاد پاکستان ڈیموکرکٹ موومنٹ پی ڈی ایم کے سربراہ اور جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمن نے سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی پر ردعمل میں کہا ہے کہ سوئیڈن میں ہونے والے گھناونے عمل سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری اور توہین ہوئی ہے۔ امت مسلمہ کے دینی اور روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔
مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ تصادم، انتشار اور عالمی امن کی کوششیں سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے، مذہبی مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے، عالمی برادری صورتحال کشیدہ بنانے والے عناصر کو کٹہرے میں لائے۔