عقیل ملک

سنی اتحاد کونسل والے کس منہ سے مخصوص سیٹیں مانگ رہے ہیں۔ ترجمان حکومتی قانونی امور

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان حکومتی قانونی امور کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل والے کس منہ سے مخصوص سیٹیں مانگ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کے قانونی امور کے ترجمان بیر سٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے نہ ترجیحی فہرست دی۔ نہ کسی نے کاغذات جمع کرائے۔ کس منہ سے مخصوص سیٹیں مانگ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی ارکان خانہ بدوش ہیں، اپنی پارٹی ہونے کے باوجود یہ دوسری پارٹی میں گئے۔

عقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کی تناسب کا فارمولا الیکشن کمیشن منگل کو سپریم کورٹ میں دے گا، ان سیٹوں کو خالی نہیں رکھا جاسکتا۔ یہ بات کلیر ہے سنی اتحاد کونسل والے آزاد امیدوار ہیں، مخصوص نشستوں کا فیصلہ ترلے سے نہیں قانون کے مطابق دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آپ تسلیم کریں کہ آپ سے قانونی غلطی ہوئی، سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کا حکومت احترام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

منیر اکرم

پاکستان کا اقوام متحدہ سے غزہ میں نسل کشی کو روکنے کیلئے فوری مداخلت کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے اقوام متحدہ سے غزہ میں نسل کشی کو روکنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے