کامران ٹیسوری

سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ فنانس بل 25-2024 پر دستخط کر دیے، ان کے دستخط سے بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل ہوگیا، جس کے بعد سندھ کے نئے بجٹ کا یکم جولائی سے نفاذ ہوگا۔ سندھ اسمبلی نے فنانس بل 25-2024 کی کثرت رائے سے منظوری چند روز قبل دی تھی۔

سندھ اسمبلی میں فنانس بل کی منظوری کے وقت اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ عجلت میں فنانس بل منظور نہ کیا جائے ورنہ ہم ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

فنانس بل کی مرحلہ وار منظوری کے بعد وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس کافی وقت تھا کہ وہ فنانس بل کے خلاف اعتراضات جمع کراتے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

تیل اور گیس

پاکستانی سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے تیل و گیس کے ذخیرے کی نشاندہی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے گیس اور تیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے