سندھ کے امن پر کسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کے امن پر کسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کی صدر مملکت آصف زرداری سے اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں سندھ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو کراچی اسٹریٹ کرائم سے متعلق آگاہ کیا جبکہ ضیاءالحسن لنجار نے صوبے میں امن و امان اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے امن و امان کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، سندھ میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری جلد امن و امان پر ایک اور اجلاس منعقد کریں گے۔

ضیاء الحسن لنجار کا مزید کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری امن و امان اور ملکی استحکام اور ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے