کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ کی تعمیر و ترقی میں پی ٹی آئی رکاوٹ ہے۔ وفاقی حکومت سندھ میں بے جا مداخلت کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک کو مختلف بحرانوں میں دھکیل دیا ہے۔ سندھ کے ترقیاتی منصوبوں میں بھی پی ٹی آئی رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔ وفاقی حکومت جھوٹ کے سہارے چل رہی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں سیاسی، معاشی اور اخلاقی بحران پیدا کردیا ہے۔ ایک آدمی وزیراعظم عمران خان کی کسی بھی بات سے متفق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ویکسین کی کمی کے بارے میں پندرہ دن پہلے وفاق کو بتایا گیا تھا اس کے باوجود کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔