کراچی (پاک صحافت) نگران وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کی ترقی پورے ملک کی ترقی کے برابر ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کررہے ہیں۔ پولیس اور رینجرز مل کر کام کر رہے ہیں۔
جسٹس مقبول باقر کا مزید کہنا ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے مکمل ہونے سے کرائم کنٹرول آسان ہوگا،کراچی شہر پورے ملک کا معاشی حب ہے، سندھ کی ترقی پورے ملک کی ترقی کے برابر ہے۔ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں اسٹریٹ کرائم کے بہت سے اسباب ہیں، جرائم کے رجحان میں غربت، غیر قانونی تارکین وطن اور ڈرگ مافیا شامل ہیں۔
Short Link
Copied