کراچی (پاک صحافت) سندھ کی ایک اہم اور بڑی سیاسی شخصیت نے اپنی جماعت چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گرینڈ ڈیمو کریٹ الائنس کو ایک بڑا دھچکا لگ گیا، جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا کے اہم ساتھی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی سابق ایم پی اے مہتاب اکبر راشدی آج پی پی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کر کے پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔
ذرائع کے مطابق جی ڈی اے چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں مہتاب اکبر راشدی بھی شامل ہو گئیں، مہتاب راشدی اور ان کے خاندان کے دیگر افراد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ یاد رہے کہ مہتاب راشدی مسلم لیگ فنکشنل کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی رہ چکی ہیں۔
Short Link
Copied