سندھ کابینہ میں 10 نئے معاونین خصوصی کا اضافہ کردیا گیا

مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ کابینہ میں 10 نئے معاونین خصوصی کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد کابینہ اراکین کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ میں نئے معاونین خصوصی کی شمولیت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لال چند اکرانی، سرفراز راجڑ، قاسم نوید قمر، وقار مہدی اور رجویر سنگھ معاون خصوصی مقرر کیے گئے ہیں، منصور شاہانی، عثمان غنی، عبدالجبار خان، جنید بلند اور محمد سلیم بھی معاون خصوصی ہوں گے۔

سندھ کابینہ اراکین کی تعداد 30 ہوگئی، 18 وزراء، 10 معاون اور دو مشیر شامل ہیں، سندھ حکومت نے 6 نئے ترجمان بھی مقرر کردیے۔ بیرسٹر ارسلان اسلام، سرمد پلیجو ،عبدالواحد ہالیپوتہ، سعدیہ جاوید، مخدوم فخر زمان، محمد علی راشد ترجمان مقرر کے گئے ہیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب، گنہور اسران بھی سندھ حکومت کے ترجمان ہیں، یوں سندھ حکومت کے ترجمان کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے